ذاتی مصروفیات،چودھری نثار کی پارلیمانی اجلاس میں عدم شرکت ،ترجمان وزارت داخلہ

ترجمان وزرات داخلہ  کا کہنا ہے چودھری  نثار ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے

ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ کی پارلیمانی اجلاس میں عدم شرکت کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ذاتی مصروفیا ت کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے میڈیا اجلاس میں ان کی عدم شرکت کو غلط رنگ نہ دے۔ آئندہ چند روز میں وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا موقف واضح کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار نے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کے بجائے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا جس کی تردید فوری طور پر وزارت داخلہ نے کردی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.