جسٹس محمدیاور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج و نئےچیف جسٹس محمد یاور علی کی تقریبِ حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلاء تنظیموں کے عہدےداران اور اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ صدرِ مملکت نےجسٹس یاور علی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اوران کے پیش رو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جسٹس محمد یاور علی لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس ہیں، وہ 22اکتوبر 2018ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے۔وہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کا ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کے رکن بھی رہے ہیں۔دوسری جانب جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصورعلی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: