ڈاکٹرعاصم کاعلاج شروع،وائلٹنٹن ہسپتال میں نیوروسرجن ڈاکٹر جیمز الیبون نےمعائنہ کیا

ڈاکٹرعاصم حسین : ڈاکٹرعاصم کا لندن کے وائلٹنٹن ہسپتال میں نیورو سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون نےمعائنہ کیا،نیورو سرجن نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس جب کہ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کے دل کے امراض سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹرعاصم کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرعاصم حسین کمر میں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور علاج کے لیے گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.