ڈی جے براوو پشتو گانے پر جھوم اٹھے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کہتے ہیں موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی،اور کوئی بھی اچھی دھن انسان کو جھومنے پرمجبور کرسکتی ہے اور یہی کچھ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈی جے براوو کے ساتھ بھی ہوا جو پشتو سے ناواقف ہوتے ہوئے بھی پشتوگانے پرجھوم اٹھے۔ اپنی گاڑی میں پشتوگانے پر جھومتے براوو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اسے خو ب سرا ہا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرل سیمی پی ایس ایل 2017 کی اختتامی تقریب میں پنجابی گانے پرناصرف ڈانس کرتے نظر آئے بلکہ پشتومیں ان کا میسیج بھی وائرل ہوا، اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ زرین خان ٹی 10 ٹورنامنٹ کےدوران پشتو گانے پر جھومتی رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: