کبیروالا:گھاس کاٹنےکی سزا،زمیندارنےمحنت کش لڑکی پرخونخوار کتا چھوڑدیا

کبیروالا میں محنت کش خواتین کوگھاس کاٹنا مہنگا پڑگیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ الہ آباد میں عابدہ بی بی اور حسینہ مائی اثرزمیندار کےکھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھیں کہ ملزمان اجمل اورعرفان انہیں دیکھ کر سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے لڑکیوں پرخونخوارکتا چھوڑدیا جس نے دونوں محنت کشوں کو نوچ کربری طرح زخمی کردیا-اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اجمل اورعرفان کو گرفتارکرلیاجبکہ دونوں لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: