ضمنی الیکشن این اے 154:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی امیدوار کونوٹس جاری

الیکشن کمیشن: الیکشن کمیشن نے جلسے میں عمران خان کے خطاب سے قبل تنبیہہ کی تھی کہ انتخابی حلقے ميں رکن قومی اسمبلی جلسہ نہيں کرسکتالیکن اس باوجود پی ٹی آئی نے انتخابی حلقہ کی حدود میں جلسہ کیا جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن کےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی موجودگی میں رہنماؤں کا خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی یا صوبائی اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔لہٰذا وہ کل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس لودھراں پیش ہو کر اس بات کی وضاحت کریں ۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے نشست این اے 154 خالی ہوئی تھی جس پر ان کے صاحبزادے علی ترین اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: