الیکشن کمیشن کا سرکاری ملازمتوں پر پابندی کا اقدام چیلنج

الیکشن کمیشن: پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست میں پنجاب حکومت کی جانب سےموقف اپنایاگیاہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملازمتوں پرپابندی سے انتظامی امورمتاثرہورہے ہیں، آئین کے تحت حکومت کوانتظامی امورسے نہیں روکا جا سکتا،پنجاب حکومت نےعدالت سےاستدعاکی کہ الیکشن کمیشن کےاقدام کوکالعدم قراردیاجائے۔الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کےپیش نظرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائدکررکھی ہےجبکہ کمیشن کی جانب سےحکومتوں کوترقیاتی کام کروانےسےبھی روکاگیاہے،الیکشن کمیشن نےتمام حکومتوں کی حال ہی میں ترقیاتی منصوبوں پرلگائی تختیاں بھی اتارنےکاحکم دیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: