سابق وزیر اعظم ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں:شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جبکہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے اب یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کریں گے-عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.