فیصل آباد:ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ:شہر کے تمام سٹورزکی چیکنگ کا فیصلہ

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 رکنی کمیٹی شہر کے تمام شاپنگ مالز کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پیپلز کالونی میں ایک غیرملکی ملبوسات برانڈ کے سٹور پرخواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ایک فیملی کے سربراہ نے انتظامیہ سے شکایت کی اور اپنے موبائل فون میں اُس کیمرے کی تصویر بھی دکھائی لیکن سٹور انتظامیہ نے اس کا موبائل فون ہی چھین لیا تھا اس پر خریدار کی شکایت پر پولیس نے مذکورہ سٹور پر چھاپہ مار کر 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا۔ دوسری جانب سٹور مالک اور مینیجر سمیت 4 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا اور بعدازاں سٹور مینیجر کو بھی گرفتار کرلیا گیا، تاہم مقدمے میں نامزد سٹور مالک سمیت 2 ملزمان اب تک فرار ہیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد بھی پولیس کوئی قابل ذکر معلومات حاصل نہیں کرسکی۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے تمام سٹورز کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے  اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 4 رکنی انسپکشن کمیٹی بنادی گئی ہے۔

اُدھرفیصل آبادمیں معروف برانڈکےٹرائی روم میں خفیہ کیمرےکے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہےجس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کےڈسٹرکٹ اور ریجنل مینجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نےڈسٹرکٹ مینجرملزم عمیرخان کاموبائل ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: