فیصل آباد:ملبوسات اسٹور کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

فیصل آباد: فیصل آباد میں واقع ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کے سٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کا مقدمہ سٹور مالک اور منیجر سمیت چار افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ایک نوجوان کی شکایت پر پیپلز کالونی میں واقع ملبوسات کے اسٹور پر چھاپہ مارا تھا اور خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزام میں 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملبوسات سٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کا مقدمد تھانہ پیپلز کالونی میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں سٹور کے مالک،مینجر اوردیگر 2 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے 2 ملازمین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق  تفتیش کی روشنی میں مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: