فیض آباد دھرنا کیس:ظفرالحق کمیٹی رپورٹ جمع نہ کرانے پرعدالت برہم

فیض آباد: اسلام آبادہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کے رپورٹ جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلیں،ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کمیٹی رپورٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی،رپورٹ جمع کرانے کیلئے 15 دن کا وقت دیا جائے، نازک معاملہ ہےاس لئے وقت مانگ رہے ہیں۔اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ رپورٹ کب تک فائنل ہوگی،یہ نہ ہو کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو طلب کرنا پڑے،کیوں نہ ذمہ داروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں۔جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ حکومت احکامات نہیں مانے گی تو دوسرے کیا کریں گے،اٹارنی جنرل اور آپ پیش ہو کر عدالت پر احسان کرتے ہیں،آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع نہ ہوئی تو وزیراعظم ،وزیر داخلہ اور وزیرمذہبی امورکونوٹسزجاری کریں گے،عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: