فاروق ستار کی عدالت میں گرفتار کارکنان سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے 22 اگست کیس میں گرفتاراور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملاقات کی۔ کارکنان نے اپنی پریشانی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو آگاہ کیا۔

فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کارکنان نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ رقم جمع نہیں کراسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں متعدد اسیر کارکنان کے پاس ضمانت کی رقم نہیں ہے۔ کارکنان نے جیل میں لوڈشیدنگ اور دیگر مسائل سے بھی فاروق ستار کو آگاہ کیا۔ فاروق ستارنے گرفتار و نامزد کارکنان سےہمدردی کا اظہار کیا اور ضمانت کی رقم جلد جمع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.