کراچی میں سپریم کورٹ کے جج کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی: کراچی میں کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے بتایا کہ مشکوک گاڑی میں موجود افراد نے جسٹس گلزار کے صاحبزادے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جسٹس گلزار کے صاحبزادے کی گاڑی پر بھی گولی نہیں لگی،  ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ سعد گلزار آفس جارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد ویٹا چورنگی پر موجود تھے، جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز نے مسلح افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: