پہلے میچ میں بہترین کھیل دیکھنے کو ملا، آج بھی شاندار انتظامات ہیں،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ پاکستان کے عوام بہترین کھیل سے محظوظ ہوئے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں۔ آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ ٹریفک کے حوالے سے ایسے انتظامات یقینی بنائے جائیں جس سے عوام کو کم سے کم مشکلات ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.