لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،،،، جعلی کیچپ تیار کرنیوالی فیکٹری سیل ،،،7ہزار کلو جعلی کیچپ برآمد

لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر کے 7 ہزار کلو جعلی کیچپ برآمد کر لیا۔ اے ڈی جی آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ صفا پروڈکشن یونٹ نامی فیکٹری سمن آباد کے رہائشی علاقے میں کام کر ہی تھی۔ جس میں کیچپ کی تیاری میں سٹارچ اور کیمیکل شامل کیے جا رہے تھے۔ موقع پر کیے گئے ٹسٹوں میں ملاوٹ ثابت ہوئی جس کے بعد تمام ناقص کیچپ موقع پر تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مالکان موقع سے فرارہو گئے۔ ایک اور کارروائی میں گٹکا برآمد ہونے پر فیروز پور روڈ پر گودام سیل کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمدکر لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.