تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس ،کارروائی روکنےکی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سماعت سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹسز جاری کر دیے اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کی وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔ اس لئے معاملے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ کیس 2014ء سے چل رہا ہے، ہائیکورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج چکی ہے۔ حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.