لاہورائیرپورٹ:غیرملکی خاتون سامان سے9کلوہیروئن برآمد ہونےپر گرفتار

لاہور: لاہورائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی غیر ملکی دوشیزہ کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی -جس پراسے گرفتارکرلیاگیا- جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزامتحدہ عرب امارات جارہی تھی- ملزمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2کائونٹربا آسانی پار کرگئی- کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا توتلاشی لینےپراس کے سامان سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی،خاتون کوحراست میں لینے کے لیے کسٹم اوراے این ایف حکام آپس میں ہی الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو قانونی نکات سمجھاتےرہے تاہم بحث و تکرار کے بعد ملزمہ کوکسٹم ہاؤس منتقل کردیاگیا،کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی ۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: