سابق آئی جی مشتاق سکھیراکی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری کیس کی سماعت ملتوی

لاہورہائیکورٹ : چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی عدالت میں سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میں اپنی درخواست میں کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں لہٰذا اس کیلئے وقت دیا جائے،جس پرچیف جسٹس نے سماعت ملتوی کردی ۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشتاق سکھیرا کی تعیناتی وفاقی محتسب ایکٹ کی خلاف ورزی ہےکیونکہ کسی بھی سرکاری افسر کی ریٹائرمنٹ کے 2 سال پورے ہونے سے پہلے اسے دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا لہٰذاعدالت مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.