بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروارہا،بھارتی رویہ بڑی جنگ میں بدل سکتا ہے، جنرل زبیرحیات

اسلام آباد: اسلام آباد میں جنوبی ایشیاسےمتعلق کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کا کہناتھاکہ سی پیک کیخلاف بھارت کی سازشیں کسی سےڈھکی چھپی نہیں،وہ آگ سے کھیل رہاہے،انہوں نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کوہوادےرہاہےاورٹی ٹی پ، بلوچ علیحدگی پسندوں اوررا کے ذریعےپاکستان میں دہشتگردی کروارہاہے۔مسئلہ کشمیر کےحوالےسےاپنےخطاب میں انہوں نےکہاکہ بھارت سےبہترتعلقات کاراستہ صرف کشمیرسےہوکرگزرتاہے،کوئی بائی پاس نہیں،،،ان کاکہناتھاکہ بھارت انتہاپسند ہندو ملک بن چکا،، اسکا رویہ کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتا ہے۔ افغانستان سےمتعلق انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کےتمام مسائل کاپرامن حل چاہتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.