لاہور: یتیم خانہ چوک میں ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

لاہور: لاہور میں یتیم خانہ چوک پر ڈور پھرنے سے ایک اور بچی کی زندگی کی ڈور کٹ گئی۔ یتیم خانہ چوک پر تین سال کی ماہ رخ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ گلے پر ڈور پھر گئی جس سے بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ والد بے حس پولیس کے پاس جانے کے بجائے اپنی ننھی پری کی لاش کو گھر لے گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور یتیم خانہ چوک کے قریب ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی پنجاب نے بچی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے۔ لاہور میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے کے دوران پتنگ بازی سے تین افراد متاثر ہو چکے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: