شیخوپورہ: 8سالہ بچی کوزیادتی کےبعدقتل کرنیوالاملزم مقابلےمیں پار

شیخوپورہ میں 8سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کےمطابق  ملزم کی گرفتاری کیلئےفاروق آباد میں  چھاپہ مارا تواس نےساتھیوں سمیت فائرنگ کردی-پولیس اورملزموں کےدرمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا- جس کے دوران ملزم شیراز عرف راجہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پرہی ہلاک ہوگیا-ملزم نے 6 روز پہلے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا تھا، اغواکی گئی بچی کی 4 روزبعدبوری بند لاش ملی تھی۔ادھر فیصل آباد میں مبینہ زیادتی کےبعدقتل ہونے والے15سالہ فیضان کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کردی گئی- رپورٹ کے مطابق موت گلہ دبانےسےہوئی-تشددکےباعث گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی-مقتول کے ڈی این اےٹیسٹ کیلئےنمونےبھی لیبارٹری بھیج دیئےگئے- دوسری جانب فیضان کے ورثااوراہل علاقہ نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے احتجاج جاری رکھا،مظاہرین نےانتظامیہ کےخلاف شدیدنعرےبازی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: