گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

گورنراور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کے افکار اورطرزسیاست ہمارے لئے مشعل راہ ہےجبکہ قائد کے خوا ب کو شرمندہ تعبیر کرنے اورملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحاد و اتفاق ضروری ہے ۔ قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ قائد کےخیالات پرسیاسی لیڈروں کوبھی چلناہوگااورقائداعظم نےجس طرح کاملک سوچاتھاہمیں اس پرکام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ آئی جی کے معاملےپرکوئی تنازع نہیں یہ عدالت کامعاملہ تھا اور وہیں سےفیصلہ آیاہے جسے صوبائی حکومت نے قبول کیا ہے،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.