حسن،حسین نوازکواشتہاری قراردینےکیلئےتعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع

حسن،حسین نوازکواشتہاری قراردینےکیلئےتعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ تعمیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے فلیگ شپ ریفرنس کےتفتیشی افسرکابیان بھی قلمبندکیا گیا۔ بیان میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی طلبی کےاشتہارگھراورعدالت کے باہر چسپاں کیے۔ حسن اورحسین نوازکےگھرکےباہرطلبی کے اعلانات بھی کرائے۔ اڈاپلاٹ رائیونڈ روڈ اوراے بلاک ماڈل ٹاؤن میں بھی اعلانات کرائے گئے۔ ملزمان کےاشتہاروں کیلئےمتعلقہ تھانوں میں اندارج بھی کرایاگیا۔ تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ دفترخارجہ کےذریعےطلبی کے اشتہارات لندن بھی بھجوائےگئے۔ پارک لینڈاپارٹمنٹ میں اشتہارات چسپاں کرنےکی تعمیلی رپورٹ بھی موجود ہے۔ تفتشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اورحسین نوازجان بوجھ کرمفرورہیں۔ تمام قانونی تقاضےپورے کردیئے،ملزمان کواشتہاری قرار دیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.