ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔  اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں کی سورج کے ساتھ آنکھ مچولی جاری رہی ۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جڑواں شہروں میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری رہا۔ لاہور میں گذشتہ روز گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی تاہم آج پارہ 40 رہا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، بہاولپور ، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ آج بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔ شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.