میمو گیٹ سکینڈل کیس:حسین حقانی کی درخواست نظرثانی خارج

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی نے بیرون ملک جانے سے قبل واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن نہیں آئے۔ عدالت نے حسین حقانی کی واپسی کے لئے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری خارجہ کو فوری طلب کرلیا تاہم سیکرٹری داخلہ کی مصروفیت کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ نے حسین حقانی کی وطن واپسی کے لیے کیا قانونی اقدامات اٹھائے ہیں؟ عدالت کو ریکارڈ دکھایا جائے۔ سرکاری وکیل نے تفصیلات دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ چیف جسٹس نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جہاں 4 سال انتظار کیا وہاں تھوڑا وقت اور دے دیتے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: