میاں صاحب بچوں کی قسم کھاکر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ نہیں، مان جاؤں گا،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب بچوں کی قسم کھاکر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ نہیں، مان جاؤں گا ، پاناما لیکس کی تحقیقات کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ لوگ ایک الزام پر جیل چلے جاتے ہیں،نواشریف پر 4الزامات ہیں ۔جے آئی ٹی کی تحقیقات تک وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر اپنی ذات کو فائدہ پہچانا کرپشن کہلاتا ہے۔ پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹی جا رہی تھی، آج اسی پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جبکہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں قطری خط کا جھوٹ بولا گیا۔ اگر نواز شریف اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا لیں کہ قطری خط درست ہے تو صرف اس صورت میں تسلیم کرونگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.