کپتان کاپیپلزپارٹی سےسیاسی ٹکرلینےکافیصلہ

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ 16 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں ہوں گی۔تحریک انصاف20 اکتوبرکوسندھ میں دیوالی کابھرپور جشن منائےگی، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اورمرکزی قیادت عمر کوٹ لامبا گراونڈ دیوالی جشن میں شریک ہوگی۔ تحریک انصاف22اکتوبرکوسہون شریف میں جلسہ عام کرےگی، جس سےعمران خان، شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ 5 نومبرکو اوباڑو میں عمران خان عوامی میدان لگائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.