بشریٰ بی بی کا چہرہ آج تک نہیں دیکھا،،،شادی کی پیشکش طلاق کے بعد دی،،،عمران خان

عمران خان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو سال قبل بشریٰ بی بی سے ان کی پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ۔ وہ پردہ کرتی ہیں اور ان کی فیملی قدامت پسند ہے جبکہ انہیں شادی کی پیشکش طلاق کے بعد دی جو کہ میرا ذاتی معاملہ ہے لیکن اسے سیاسی ایشو بناکرناصرف مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا بلکہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق اتنا کچھ علم ہے کہ بتاؤں تو وہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا نہیں پتا تھااوراگربات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 سال پہلے ملاقات ہوئی، مگر 30 سال پہلے میرا روحانی سفرشروع ہوچکاتھالیکن معرفت یا بشریٰ بی بی کا میری سیاسی زندگی اورفیصلوں سے قطعاًکوئی تعلق نہیں،میں ان سے صرف روحانی امور میں مدد لیتا ہوں لیکن مجھ پرتنقید کرنے والوں کومعرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: