پی ٹی آئی نے اگلے جمعے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا جلسے میں وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کروں گا، عمران خان

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گاعمران خان نے کہا کہ میرا پوائنٹ یہ کہ جمہوریت کے اندر وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے کہ نہ کہ جسمانی قوت سے کرتا ہے،ہماری ڈیمانڈ ہے کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،ان کا قطری خط سپریم کورٹ نے رد کردیاعمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جو آبزرویشن کی گئی یہ کسی منہ سے عوام میں جائیں گے،دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا ہے تو حکمران جماعت وزیراعظم سے خود استعفیٰ لیتی ہے،میں پٹیشنر تھا مجھے بولنے کی اجازت تو دی جاتی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.