اثاثہ جات کیس:وزیرخزانہ اسحاق ڈاراشتہاری قرار،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کیس کی سماعت اسلام آبادکی احتساب عدالت  کے جج محمد بشیر نےکی،وزیرخزانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے،،،،انکی جگہ  انکے ضامن احمدعلی قدوسی پیش ہوئے،،،،عدالت نے ضامن سےاستفسارکیاکہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انکی صحت یابی میں 3 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے سوال کیا کہ 6 نومبر کو بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3 سے 6 ہفتےکا ذکر ہے تو کیا 3 ہفتے گزر نہیں چکے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کے تفتیشی افسر لاہور میں ہیں اور کچھ دیر بعد عدالت میں پیش ہوں گے،،،جس پرکچھ دیر کیلئےوقفہ کردیا گیا،،،،،دوبارہ سماعت شروع ہوئی تونیب کی اسحاق ڈار کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق عملدرآمد رپورٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر خود کو عدالتی ٹرائل سے چھپارہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.