آزادی کپ، ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی نیک خواہشات

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرکرکٹ کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے ستاروں کی خوشی بھی عروج پر، دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ اسٹارز بھی پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہارکر رہے ہیں۔  ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں سے اپنی سیلفی شیئر اور ویڈیو بھی شیئر کی ۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹوئٹ میں اپنی انسٹاگرام کی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ آج پاکستان کے لیے بڑا دن ہے ۔ پاکستان میں یہ کرکٹ کی بحالی ہے۔ شعیب اختر نے اپنی نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی لاہور روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں وہیں جارہا ہوں جہاں میں نے 8 سال پہلے چھوڑا تھا۔ میرے ساتھ کل کے میچ میں شامل ہوں اور تاریخ بنا ڈالیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کی ۔ سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خوشبو ہوا میں پھیلی ہوئی ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.