بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر پھر فائرنگ و گولہ باری

سیالکوٹ  : سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی جانب سے چاروہ، چپراڑ اورہرپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی،بھارتی فوج کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ موضع کھنور میں محنت کش کے مکان پر گرا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین بچے شہید جبکہ محنت کش نور اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہادت پانے والوں میں شمع،مسکان اورعلی حمزہ شامل ہیں، جن کی عمریں آٹھ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث متعدد مویشی بھی مارے گئے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ورکنگ باؤنڈری سے متصل دیہات کے رہائشیوں کو سحری اور نماز فجر کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: