عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آزادی کپ میں شرکت کے لئے آنے والے ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ہے، خادم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی آمد سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے، جو پاکستانی قوم کے لئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دورہ ورلڈ الیون کی لاہور آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ سے محبت کرنیوالے بہترین ماحول میں لطف اندوز ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.