جے آئی ٹی رپورٹ غلط، بدنیتی پرمبنی، بے بنیاد ہے جس میں حقائق گھڑےگئے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  جے آئی ٹی کے مندرجات حقائق کے منافی، بدنیتی پر مبنی ہیں، رپورٹ سپریم کورٹ کیطرف سے دیےگئےمینڈیٹ سے متجاوز ہے،3 جولائی 2017 کو میں نے تمام ٹیکس دستاویزات خود جے آئی ٹی کو بھجوائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری آمدنی،اثاثوں کی تفصیل ثبوتوں کیساتھ 1983 سے2016 تک موجود ہیں، جےآئی ٹی کی بدنیتی اس سےثابت ہےکہ خیرات کی گئی رقوم پربھی سوالات پوچھے،، میں نے ایف بی آر کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کے احکامات دیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.