بلوچستان سے 20 مشتبہ دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد:آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گشکور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور اسنائپر رائفل برآمد کی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: