نیب میں جتنے کیسز ہیں ان سب کیخلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ،فاروق ستار

نیب میں جتنے بھی کیسز ہیں ان سب کیخلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ،فاروق ستار کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں خاموشی چھاگئی

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ،دوران اجلاس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بولے نوازشریف کے حوالے سے جو تحقیقات کا سلسلہ شروع ہواہے اب یہ رکنا نہیں چاہیے ،نیب میں جنتے بھی کیسز ہیں ان سب کیخلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ،جس پر اجلاس میں شریک تمام افراد خاموش ہو گئے ،اس پر اعتزاز احسن بولے یہ اس وقت کا مسئلہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بابراعوان کے نئے الیکشن کے مطالبے سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان کا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ چاہتے ہیں اسمبلی اپنی مدت پوری کرے ۔وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ پر پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور ایم کیوایم انے اتفاق کیا جبکہ اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے استعفیٰ کی حمایت کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی تیسری قوت اس تحریک کافائدہ اٹھا لے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.