” کے الیکٹرک” نے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

” کے الیکٹرک” انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 900 میگاواٹ بجلی ایل این جی کی مدد سے پیدا کرنے کا منصوبہ بنایاہے جس  کے تحت 450، 450 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔ ” کے الیکٹرک” نے نیپرا میں 16 روپے فی یونٹ ٹیرف دینے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 12 روپے فی یونٹ کی منظوری دی، کے الیکٹرک نے فیصلے پرنظر ثانی کے لئے نیپرا میں ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے، جبکہ ان دونوں پلانٹس کو بھی نیپرا کی جانب سے دیئے جانے والے پاور ٹیرف سے مشروط کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.