کلبھوشن یادیو کیس،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ایڈہاک جج مقرر

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کیس کے فریقین کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کا حق دیتا ہے۔۔۔اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے اس کیس میں کوئی ایڈہاک جج نہیں تھا۔۔۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جسٹس بھنڈاری عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کے طور پر مقرر ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں فریقین کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایڈہاک ججز کو وہی اختیارات حاصل ہوتے ہیں، جو عدالت کے دیگر ججز کے پاس ہوتے ہیں۔ عالمی عدالت جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے بطور ایڈہاک جج تقرری سے متعلق بھارت کو آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے 31 جولائی 2004 سے 11 دسمبر 2013 تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیئے۔ اس کے بعد وہ 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.