کراچی:نوجوانوں کوحبس بیجا میں رکھنے پرڈی ایس پی سمیت 3پولیس افسرگرفتار

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اے وی سی سی گارڈن تھانے پر چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست سے 3 نوجوانوں کو بازیاب کرالیاجبکہ پولیس نے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا،  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شکایت موصول ہونے پرتھانے پر چھاپہ مارا، بازیاب ہونے والوں میں 2 بھائی خلیل اور جمیل شامل ہیں، نوجوانوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس افسران  نوجوانوں کے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کر رہے تھے ،نوجوانوں کو گزشتہ روز کورنگی سےحراست میں لیا گیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،گرفتارپولیس افسروں میں ڈی ایس پی تصدیق وارث، ایس آئی ارشدجٹ اور ایس آئی یونس جٹ شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.