مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے اوراحتجاج جاری

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر آج  بھی وادی  میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حریت قیادت کا اس حوالے سے پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کشمیری وادی میں شہریوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق احتجاج کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔ حریت قیادت نے ایمنسٹی انٹرنیشل، ایشیاء واچ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے کشمیر کے مظالم پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک زیر حراست، جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: