قصورمیں پولیس حکام کی کھلی کچہری،عوام نے شکایات کے انبارلگا دیئے

آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید کی جانب سے قصورکے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کاانعقد کیا گیاجس میں ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد ،ڈی ایس پی سٹی اورضلع قصور کے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوکی بڑی تعداد نے شرکت کیاپنے مسائل کے حل کی امید میں کھلی کچہری آنے والے سینکڑوں کی تعداد میں سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے جو قصورپولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔آر پی او ذوالفقار حمید اورڈی پی او ذوالفقار احمدنے لوگوں کے مسائل سنے لیکن پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث کھلی کچہری بد نظمی کا شکار ہو گئی اوردرجنوں سائلین کو مایوس لوٹنا پڑاجبکہ جس کی شنوائی ہوئی وہ بھی مطمئن دکھائی نہ دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.