وزیرخارجہ ایران کے بعد ترکی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

وزیرخارجہ خواجہ آصف ترکی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ ترک صدرطیب اردگان،وزیراعظم بنالی یلدرم اوروزیرخارجہ میولت کیووسوگلوسے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ امور، امریکہ کی نئی افغان پالیسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ بھی کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستانی قیادت نے دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں وزیرخارجہ خواجہ آصف گزشتہ روز ایک روزہ دورےپرایران گئے تھے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.