خواجہ آصف ایران پہنچ گئے ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ایران کے نائب سفیر نے اسلام آباد سے ایران کیلئے روانہ کیا۔ خواجہ آصف کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم اسلم بھی ایران پہنچی ہیں۔اپنے دورے کے دوران خواجہ آصف ایرانی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک ایران تعلقات اورعالمی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کچھ روز پہلے چین کے دورے پر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.