لاہور :مغلپورہ میں گلے میں ڈور پھرنے سے باپ بیٹی شدید زخمی

لاہور: لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ باپ بیٹی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ڈور پھرنے سے فہیم اور اس کی تین سالہ بیٹی ملائکہ زخمی ہوگئی۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق فہیم کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے حادثے کے بعد اسپتال پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بچی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پتنگ بازوں اور اس کا سامان فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: