کلبھوشن یادیو کے معاملےپر 6ماہ کا وقت دینے کی بھارتی اپیل رد

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی کلبھوشن کے حوالے سے دعوی داخل کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دینے کی درخواست مسترد کردی، دعویٰ دائر کرنے کیلیے بھارت کو ٹائم لائن دیدی گئی ہے۔عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو دعویٰ دائر کرنے کیلئے رواں سال تیرہ ستمبر تک مہلت دی ہے اور اس پر جوابی دعویٰ دائر کرنے کیلیے پاکستان کو تیرہ دسمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔رجسٹرار عالمی عدالت انصاف نے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کے حوالے سے دعوی داخل کرنے کے لیے دسمبر تک کا وقت مانگا تھا، بھارت کا موقف تھا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس لیے تمام امور کی انجام دہی کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.