لاہور بیدیاں روڈ حملے کا زخمی لانس نائیک شمشاد احمد دم توڑگیا

شہید لانس نائیک ممشاد احمد کا تعلق ملتان سے ہیں جو بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا جو آج دوران علاج سی ایم ایچ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔5 اپریل کو لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد نے مردم شماری کے لئے جانے والی وین سے خود کو ٹکرا لیا تھا جس کے نیتجے میں چار فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم الاحرار نے قبول کی تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  بیدیاں روڈ دھماکے میں شہید ہونے والے  لانس نائیک ممشاد کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پوری قوم کو  اپنےبہادر سپوتوں کی عظیم قربانی پر فخر ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.