لاہورنیب نے سابق سی ایف او پنجاب پاور کمپنی اکرام نوید کو گرفتار کرلیا

لاہور: پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب نے سابق چیف فائنینشل آفیسر اکرام نوید کو 232 ملین کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے حکومتی خزانے کو23 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پنچایا اور دھوکہ دہی سے نا صرف اپنے بلکہ دیگر عزیز و اقارب کے نام متعدد جائیدادیں بھی بنائیں دوسری جانب نیب نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پہلے ہی 21 اپریل کو تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔۔ ۔نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی تھی. نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے، علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: