نواز شریف کی شہر اقتدار سے رخصتی کا سفر آخری مرحلے میں داخل

نواز شریف کی شہر اقتدار سے رخصتی کا سفرآج چوتھے دن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی شہر اقتدار سے رخصتی کا سفر جو بدھ کے روز شروع ہوا تھا آج چوتھے دن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ نواز شریف کی ریلی کے آج کے روٹ میں  چن دا قلعہ، کامونکی، مرید کے، کالاشاہ کاکو، شاہدرہ شامل ہیں۔ شاہدرہ پہنچ کر قافلہ راوی پل سے داتا کی نگری میں داخل ہو گا۔ پاور شو کے دوران جگہ جگہ کارکن اپنے قائد کا استقبال کررہے ہیں اور مختلف علاقوں سے آنے والی چھوٹی ریلیاں بھی قافلے میں شامل ہو رہی ہیں۔ لاہور پہنچ کر نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.