ن لیگ کا شیرازہ بکھر چکا، سارا خاندان اڈیالہ جیل جائے گا، لطیف کھوسہ

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ ن لیگ کاشیرازہ بکھرچکا،نیب کو شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے ،اگرہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی،انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ اپنے بیان سے انحراف کرے تو اسے مجرم کے برابر سزا ملتی ہے، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں احتساب کاکوئی نام ونشان نہیں ہے،عمران خان کے زیرو کرپشن ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں ہو رہاان کے اپنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں کرپشن کر رہے ہیں، ضیااللہ آفریدی کو کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پرپارٹی سے نکالا گیا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آف شورکمپنی چھپاکرجھوٹ پرجھوٹ بولا،ان کا کہناتھا کہ مشرف عدالتی مفرورہیں،بینظیرقتل کیس میں سزائے موت کی اپیل کی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.