بیرون ملک اثاثے،عدالت کا 64 سیاستدانوں سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ میں جسٹس مامون الرشید نے بیرسٹرجاوید اقبال جعفری کی سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف،عمران خان اور آصف زرداری سمیت64 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک موجود ہیں جنہیں پاکستان واپس لانے کا حکم دیا جائے۔ بیرسٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ درخواست پرکئی سیاستدانوں نےجواب دے دیئے مگر بیشترنے نہیں دیئے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کےبعد نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.